English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں

القمر

  کراچی: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے طویل رفاقت کے بعد پارٹی سے باضابطہ طور پر راہیں جدا کرلیں۔

پارٹی چھوڑنے کا اعلان انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 10 نومبر 2022 کو اپنے نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے