کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ غیر جمہوری حکومت ملک میں استحکام نہیں لا سکتی، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا کہ غیر جمہوری حکومت ملک میں استحکام نہیں لا سکتی، ہمارا مطالبہ قانونی اور قومی جذبات کا آئینہ دار ہے، پی ڈی ایم کو معلوم ہے کہ الیکشن کروائے تو تحریک انصاف جیتے گی۔
غیر جمہوری حکومت ملک میں استحکام نہیں لا سکتی!
ہمارا مطالبہ قانونی اور قومی جذبات کا آئینہ دار ہے۔PDM کو پتاہے الیکشن کرائے تو @PTIofficial جیتے گی۔
عمران خان ان چوروں کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں!
قوم حوصلہ رکھے، کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن ہیں— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 17, 2022
انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، عمران خان ان چوروں کے لئے ڈرانا خواب بن چکے ہیں، قوم حوصلہ رکھے، کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں، یہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ہم کسی صورت اس ملک کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

