English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ٹی ٹی پی کی سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا، بلاول

evidence

نیویارک:وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے ٹی ٹی پی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ بس بہت ہو چکا، اب اور نہیں، پاکستان ٹی ٹی پی کی سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اجلاس کے شرکا سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے مالی اور دیگر معاونت کے شواہد موجود ہیں، پاکستان ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹی ٹی پی کو مالی اور انتظامی معاونت کے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس میں کابل کی سابقہ حکومت کے عناصر بھی ملوث ہیں، ہمیں دہشت گردوں کی محفوظ پناہگاہوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ان کی مالی معاونت کی جڑیں کاٹنا ہوں گی اور دہشت گرد کارروائیوں کے ذمے داران سے جواب طلب کرنا ہو گا۔ اس سے پہلے بلاول نے کہا تھا کہ پاکستان کابل کی طالبان حکومت کے ساتھ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، لیکن تعلقات توڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے