ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی

ملائیشیا میں گزشتہ روز ایک کیمپ سائٹ پر مٹی کے تودے گرنے سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی۔

حکام نے اعلان کیا کہ دارالحکومت کوالالمپور کے شمال میں ریاست سیلنگور کے بٹانگ کالی میں کیمپ سائٹ پر مٹی کا تودہ گرا۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شروع کردہ امدادی  کوششوں میں ماں اور اس کے بچے سمیت مزید 7 لاشیں ملیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

حکام نے بتایا  ہے کہ لا پتہ  10 افراد کی تلاش کی  کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں چھے بچے ہیں۔

اس دوران معلوم ہوا کہ کیمپ سائٹ بغیر لائسنس کے چلائی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں