دنیا کی طاقتور ترین فٹ بال ٹیم کا تعین کل ہو گا۔
قطر میں منعقدہ 2022 فیفا کپ کے فائنل میں کل فرانس اور ارجنٹینا مد مقابل آئیں گے۔
ٹورنا منٹ کے بڑے ترین اسٹیڈیم لوزیل میں کھیلا جانے والا یہ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔
فرانس اور ارجنٹینا اس سے قبل دو۔ دو بار عالمی چمپین کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
ورلڈ کپ میں اب تک ارجنٹائن اور فرانس تین بار آمنے سامنے آ چکے ہیں۔
ارجنٹینا نے 1930 اور 1978 میں گروپ میچز 1-0 اور 2-1 کے اسکور سے جیتے تھے جبکہ روس 2018 کے آخری 16 راؤنڈ میں فرانس نے ارجنٹینا کو 4۔3 کے اسکور سے شکست دی تھی۔
