English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت کلینیکل لیبارٹریز کوالٹی مینجمنٹ ورکشاپ 

Workshop

لاہور : الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام الخدمت کمپلیکس لاہور میں تین روزہ کلینیکل لیبارٹریز کوالٹی مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ملک بھر سے الخدمت شعبہ صحت کے منیجرز، ٹیکنالوجسٹس اور پتھالوجسٹس سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری الخدمت ہیلتھ فائونڈیشن ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پورے ملک میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹاف کے لئے بھی مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔ ان ورکشاپس کا مقصد لیبارٹری سروسز کو مزید بہتر بنانا اور اسٹاف کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کا کہناتھا کہ ہم یہ سب کام لوگوں کی فلاح و بہبود اور اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اپنے اداروں میں پلاننگ اور مینجمنٹ کو مزید بہتر کر سکیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن سفیان احمد خان کا کہناتھا کہ مسلسل محنت اور مشق سے ہی دیرپا کامیابی کا حصول ممکن ہوسکتا ہے جس کے لئے الخدمت ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے۔ورکشاپ میں ڈاکٹر زکی الدین احمد، ڈائریکٹر الخدمت پشاور ڈائیگناسٹک سنٹر ڈاکٹر نوید شریف اور ایچ او ڈی ہیماٹولوجی یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر آصف نوید نے شرکاء کو ٹریننگ دی۔ اختتام پر شرکاء کو تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے