اناج کی ترسیل کے دائرہ کار میں، یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل کی مقدار 14 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خوراک کے عالمی بحران کے حل کے لیے ترکیہ کے تعاون سے کیے گئے اناج کی ترسیل کے معاہدے کے دائرہ کار میں یکم اگست 2022 سے ابتک ، 560 بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں پر کھیپ کے لیے گئے تھے۔ اور 556 جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ منتقل کیے گئے اناج کی مقدار 14 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔
