English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اردن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف مظاہرے

 عمان:اردن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاج کے دوران پولیس کے مزید 2 اہلکار زخمی ہوگئے جکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپنے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فساد پھیلانے کے الزام میں 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں سزاں کیلئے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے مزید بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے الحسینیہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ معان کے ڈپٹی پولیس چیف کرنل عبدالرزاق الدلابیح جمعرات کے روز الحسینیہ قصبے میں سر پر گولی لگنے سیجاں بحق ہوگئے تھے۔ 

خیال رہے کہ اردن کے جنوب میں واقع کئی صوبوں میں ٹیکسی اور ٹرک ڈرائیوروں نے گذشتہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ہڑتال کر رکھی ہے اور اس دوران انکی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے