ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا رومی کا 749واں یوم وصال،صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہےکہ  مولانا رومی  کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم  ہرزبان و مذہب اور نسل کے لوگوں کی مدد کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

 صدر ایردوان نے ترک۔اسلام  مفکر مولانا جلال الدین محمد رومی کے 749 ویں یوم وصال کی مناسبت سے ایک  پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم  مولانا رومی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا رومی  کے  وصال کو ساڑھے سات صدیاں گزرنے کے باوجود  ان کی یاد اور تعلیمات  دائما  تازہ، عشق الہی سے بھرپور اور نصیحت آمیز ہیں جن کی ساری زندگی دین و مذہب کے درمیان بلا تفریق محبت و خلوص کے جذبات اور احساس رواداری  کروڑوں انسانوں کے لیے باعث وسیلہ  بنی اور ہم بطور ترک قوم ان کے اس بیش بہا خزانے  کے وارث ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دور حاضر میں جہاں ہر وقت نسل پرستی اور غیر ملکی و اسلامی دشمنی  کا دورہ دورہ ہے مولانا رومی کی تعلیمات   اس سلسلے میں ہمارے لیے نجات دہندہ بن سکتی ہیں،دنیا اس وقت اظہار  رائےکے بہانے عقائد و لسانیات اور طرز لباس کا نشانہ بنا رہی ہے جس کے خلاف ترکی مولانا رومی  کی تعلیمات پر  عمل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ  ہماری دنیا اور خطے میں خلوص و محبت اور دانائی کا بول بالا ہو جائے۔

صدر نے   مولانا رومی کے749 ویں یوم وصال کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغرت و  اعلی درجات کے لیے دعا کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں