ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی کپ فٹبال:کرویشیا نے مراکش کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کرویشیا نے قطر میں جاری فٹ بال عالمی کپ کے تیسرے پوزیشن کے میچ میں مراکش کو 2-1 سے شکست دے کرکانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کرویشیا کے جوسکو گوارڈیول نے ساتویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

کرویشیا کی برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور کھیل کے 9ویں منٹ میں مراکش کے اشرف داری نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

پہلا ہاف ختم ہونے میں ابھی چند منٹ ہی باقی تھے کہ کرویشیا کے مسلاف اورسیچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔

میچ کے پہلے ہاف کا اختتام 1-2 سے کرویشیا کی برتری پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر کئی حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکی، یوں کرویشیا نے 1-2 سے مراکش کو ہراکر ورلڈ کپ 2022ء میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 مقابلوں کا فائنل  آج  ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں