ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں آئل ٹینکر الٹ گیا،19 افراد ہلاک،متعدد زخمی

افغانستان کے بلند ترین سالنگ گذرگاہ میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔اس سے انیس افراد ہلاک اور کم سے کم بتیس زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ کابل کے شمال میں واقع صوبہ پروان میں واقع اس درے میں ہفتے کی شب پیش آیا جس کے نتیجے میں پہاڑی درے کے دونوں اطراف کے مسافر پھنس کررہ گئے۔

وزارتِ تعمیراتِ عامہ کے ترجمان حمیداللہ مصباح نے واقعے میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ سالنگ سرنگ میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی اور گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔

صوبہ پروان میں محکمہ صحت کے ایک سینیرعہدہ دارعبداللہ افغان مل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو بری طرح جھلس گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مہلوکین میں یہ شناخت کرنا بہت مشکل تھا کہ کون مرد تھا اور کون عورت۔

حکام نے بتایا کہ یہ درہ اب ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پربھیجی گئی ہیں۔

سالنگ پاس دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی شاہراہوں میں سے ایک ہے اور یہ قریباً 3،650 میٹر کی اونچائی پرواقع ہے۔

اس کو1950ء کی دہائی میں سوویت دور کے ماہرین نے تعمیر کیا تھا اوراس میں 2.6 کلومیٹرطویل سرنگ بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں