ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت الیکشن سے فراراختیار کررہی ہے صدراپنا آئینی حق استعمال کریں،شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے فرار حاصل کررہی ہے صدر اپنا آئینی حق استعمال کریں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے اور نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں۔ ان چوروں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا۔ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی لہر ہے۔ یہ الیکشن سے فرار اختیار کررہے ہیں۔ صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی حق استعمال کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں