لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف رواں ماہ نکاح کر لیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رﺅف 26دسمبر کو اسلام آباد میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے،یاد رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رﺅف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔
