تھائی لینڈ کے بحری بیڑے کا جہاز خلیج تھائی لینڈ میں ڈوب گیا ہے۔
جہاز رانوں کو سمندر سے نکالنے کے لئے دیگر بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ بحری بیڑے کے جاری کردہ بیان کے مطابق امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں علی الصبح 75 جہاز رانوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے لیکن 31 تاحال لا پتہ ہیں۔
موصول معلومات کے مطابق تیز بادی جھکڑوں کی وجہ سے HTMS سخوتھائی بحری جہاز کے عرشے پر بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔
تھائی لینڈ شاہی بحری بیڑے نے، متاثرہ جہاز میں بھرے سمندری پانی کونکالنے کےلئے موبائل پمپ مشین والے، 3 فریگیٹ اور 2 ہیلی کاپٹر علاقے کی طرف روانہ کئے لیکن ہوا کی شدت کے باعث امدادی کام مکمل نہیں ہو سکا۔
مزید پانی بھرنے کی وجہ سے بحری جہاز سمندر برد ہو گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنگی بحری جہاز صوبہ ‘پراچوآپ خیری خان’ کی تحصیل بنگسافان کی جیٹی سے 32 کلو میٹر دور بحری پیٹرولنگ کر رہا تھا۔