ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا عالمی کپ جیت گیا

فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بن گیا۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا تاج سر پر سجا لیا۔

مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ  دو -دو گول سے برابر رپا۔

ارجنٹینا کی جانب سے کپتان میسی نے تئیس  ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔

رانس کی جانب سے امباپے نے اسی  ویں میں منٹ میں پینلٹی پر ٹیم کی جانب سے پہلا گول اسکور کیا اور اکیاسویں ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو ختم کر دیا۔

پینلٹیز سے قبل کھیلے جانے والے پہلے اضافی ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں البتہ دوسرے اضافی ہاف  میں میسی نے ارجنٹینا کو ایک بار برتری دلائی جس کو امباپے نے میچ کے آخر لمحات  ایک سو اٹھارویں منٹ  میں برابر کردیا۔

بعد میں میچ کا فیصلہ پینلٹی پر ہوا جہاں ارجنٹائن نے دو کے مقابلے میں چار گول سے میچ جیت لیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں