ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ2022 کے فائنل کے بعد فرانس میں مظاہرے

2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کی ارجنٹائن سے شکست کے بعد ملک بھر میں  ہونے والے مظاہروں کے دوران 227 افراد کو حراست میں لیا گیا  ہے۔

روزنامہ  لی فگارو کی  فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کے حوالے سے  بیان میں  فرانس کے قطر میں ورلڈ کپ  میں شکست  کے بعد  کئی شہروں بالخصوص دارالحکومت پیرس میںلوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کیے۔

ان مظاہروں کے دوران پولیس نےپیر میں  47 افراد کو اور دیگر شہروں میں کل  227 افراد کو حراست میں لیاہے۔

سیکورٹی فورسز نے پیرس کی مصروف ترین شاہراہ  پر دھاوا بولنے والوں اور  پولیس پر آتش بازی اور بوتلیں پھینکنے  والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس طرح کے مظاہرے نائس، لیون، بورڈو اور روبیکس سمیت کئی شہروں میں دیکھے گئے ہیں۔

کچھ شہروں  کے ، میئرز نے مظاہروں کے  دوران دکانوں اورشاہروں کو نقصان پہنچانے پر  اپنے  شدید  ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کی مراکش کو شکست دینے کے بعد ملک کے کئی شہروں میں انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے سڑکوں پر مظاہرے کیے تھے۔

پولیس حکام نے فائنل میچ میں نئے تشدد کی لہر سے  بچنے کے لیے پیرس میں   2 ہزار 750 جبکہ  پورے ملک میں  14 ہزار پولیس اور جنڈرامیری کے اہلکاروں کو تعین کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں