ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں کورونا سے دو افراد ہلاک

چین میں کورونا وائرس سے دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 چین میں 3 دسمبر کو آخری مرتبہ کورونا سے اموات رپورٹ کی گئی تھیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ،چینی حکام کا کہنا ہے کورونا سے دونوں اموات دارالحکومت بیجنگ میں ہوئیں۔

واضح رہے کہ  چین  نے 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا البتہ چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار سے زائد  واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

بیجنگ میں ادارہ  صحت کے ملازمین  گھر گھر جا کر عمر رسیدہ افراد کو ویکسینیشن فراہم کر رہے ہیں۔

حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں