ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں بسوں کا شدید تصادم،15 طلبا ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں سالانہ مطالعاتی دورے پر جانے والی اسکول کی دو بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں فی الوقت15 طلبا کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ریاست منی پور کے علاقے یاریپوک کے تھمبالنو ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبا دو بسوں میں سوار ہو کر مطالعاتی دورے کے لیے تاریخی مقام کھوپم جارہے تھے۔

ایک مقام پر دونوں بسیں قابو سے باہر ہوگئیں اور الٹ گئیں یہ  حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ متعدد طلبا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ درجن سے زائد شدید زخمی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے 8 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ 15 طلبا موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ اور نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں