ترکیہ کے نائب صدر فواد اوکتائے نے، قبرص میں یونانی دہشت گرد تنظیم EOKA کی طرف سے 21 دسمبر 1963 کو کئے گئے اور "خونی کرسمس” کے نام سے ذہنوں میں نقش، قتل عام میں شہید ہونے والے قبرصی ترکوں کی یاد میں پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا سے جاری کئے گئے پیغام میں فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ "قبرص میں یونانی دہشت گرد تنظیم EOKA کی طرف سے "خونی کرسمس” کے نام سے کئے گئے قبرصی ترکوں کے قتل عام کے بعد 59 سال بیت چکے ہیں۔ اس قتل عام میں شہید ہونے والے 364 قبرصی ترکوں کا درد آج بھی ہمارے دِلوں میں تازہ ہے۔ ہم اپنے شہداء کو دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ اللہ کی روحوں کو شاد کرے”۔