ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کبھی بھی روس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ کبھی بھی روس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

زیلنسکی نےامریکی  کانگریس کے  اجلاس میں کانگریس کے اراکین سے خطاب کیا۔

زیلنسکی نے پوری دنیا  کو مخاطب کرتے ہوئَ کہا کہ  ان کا مالک  روس کو 24 فروری سے جاری جنگ میں فتح حاصل کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر تاریک مناظر کے باوجود، یوکرین پر قبضہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ یوکرین اپنے پاوں پر کھڑا ہے  اور روس کو پسپاہی پر مجبور کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ اور یورپ دونوں نے اس جنگ میں فتح حاصل کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یورپین  اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

دوسری جانب زیلنسکی نے کہا کہ انہیں میدان میں بھی روسیوں کو شکست سے دوچار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد فیصلہ کرے گی کہ ہمارے بچے اور پوتے کس طرح کی دنیا میں رہتے ہیں۔

زیلنسکی نے یوکرائنی فوجیوں کی جدوجہد کو 1944 میں ہٹلر کے خلاف لڑنے والے امریکی فوجیوں سے تشبیہ  دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا اور اپنی جدو جہد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا  کہ انہیں دی گئی جنگی سازو سامان  کی امداد بڑی اہمیت کی حامل ہے لیکن  یہ امداد کافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو اس نسل کشی کی پالیسی میں ایران کی شکل میں ایک اتحادی  ملک ملا ہے جس سے وہ  سینکڑوں مہلک ڈرون حاصل کررہا ہے  جو ہمارے بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ  انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ یوکرین کے 10 نکاتی امن فارمولے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تجاویز کو لاگو کرنے کی ضروت ہے  تاکہ آنے والی دہائیوں تک اپنی مشترکہ سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے اس تناظر میں ایک امن سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ وہ خوش ہیں کہ بائیڈن نے بھی ان کے تجویز کردہ امن اقدام کی حمایت کی۔

زیلنسکی نے روس کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں