English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم واشنگٹن  اچھے نتائج کے ساتھ  واپس آرہے ہیں: صدر ولادیمیر زیلنسکی

القمر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکہ کے ساتھ اپنے رابطوں کے بارے میں کہا کہ "ہم واشنگٹن  اچھے نتائج کے ساتھ  واپس آرہے ہیں۔

زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام امریکہ کے دورے کے بعد اپنے ملک واپس جاتے ہوئے  قوم کے نام جاری کیا ہے ۔

زیلینسکی نے  کہا کہ ہم واشنگٹن سے  اچھے نتائج کے ساتھ واپس آ رہے ہیں جو  واقعی ہماری مدد کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ  پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کا مطلب ہے کہ یوکرین کے لیے ریاست اور لوگ محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیےملکی سلامتی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور یوکرین کے ساتھ مالی  تعاون بھی  جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ یوکرائنی رہنما نے اپنے دورہ امریکہ کے بعد اپنے ملک واپس آنے سے قبل پولینڈ میں اپنے ہم منصب آندریج ڈوڈا سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم تیاری کر رہے ہیں، ہم اپنی مشترکہ افواج کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے