English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنے پرمجبورنہیں کرسکتا۔

ان خیالات کااظہاشیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیاتھا،گورنرکانوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں ۔گورنرکانوٹیفکیشن معطل ہواہے منسوخ نہیں، نظریہ ضرورت زندہ ہے فیصلہ50-50 ہے۔’’فضاؤں کے مجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہے سمجھ ہراک رازکومگرفریب کھائے جا‘‘۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی،جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔انکا ایجنڈا ہے عمران کو نااہل کروائیں گے،الیکشن آگے لے کر جائیں گے،کیئرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔عوام جائے بھاڑمیں،اپنے کیسزختم کرائیں گے۔ نیب اورایف آئی اے کوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیںگے ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے