English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے پر ہے،مسرت جمشید

لاہور: پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور امپورٹڈ حکومت کا سارا زوراپنی کرپشن بچانے پر ہے ۔

مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے اور اقتدار کو طول دینے پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے