English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 6 جنوری کو فرد جرم کیلئے عدالت کے سامنے حاضر ہوں، وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض اور سفر نہیں کر سکتے، عدالت نے شہباز گل کو 12نومبر کو چالان کے نقول فراہم کر دیئے گئے تھے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہو پائی ، شہباز گل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی جو غیر واضح ہے، میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو کتنے دنوں کا آرام کا مشور ہ دیا گیا ہے ، بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

 تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا، 2 لاکھ مچلکوں کے عوض شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے