English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ٹی ڈی کا گرینڈ آپریشن،کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

 اسلام آ باد: سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ 

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچربرآمد ہوا ہے، اور یہ دہشت گرد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے