English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"تیسری بین الاقوامی زیرو ویسٹ سمٹ  اینڈ ایوارڈ تقریب" میں ترک خاتون اول کا با معنی خطاب

القمر

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ  ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر "تیسری بین الاقوامی زیرو ویسٹ سمٹ  اینڈ ایوارڈ تقریب” کے بارے میں  ایک پوسٹ  جاری کی۔

خاتون ِاول ایردوان  نے  ماحول دوست لائف ماڈل کے پہلے قدم زیرو ویسٹ موومنٹ کے 5 سال پورے ہونے   پر ُپر ہیجان ہونے کا اظہار کرتے ہوئے  مندرجہ ذیل الفاظ  صرف کیے:

"اس تحریک نے باہمی تعاون  کی بدولت  ایک اچھائی زنجیر کی ماہیت اختیار کرتے ہوئے  سرحدیں  پار کی ہیں۔ ‘ ہماری دنیا اپنے رنگوں کو مت کھوئے’ ہماری  گڑگڑاہٹ   کی ہر عمر کے انسانوں نے پذیرائی کی ہے۔

عالمی تاریخ کو  ہماری جانب سے تحفے میں دی گئی  تیسری بین الاقوامی زیرو ویسٹ سمٹ میں مثالی یکجہتی کے ہیروز سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ‘ کلائمیٹ اینڈ یوتھ” مرکزی  خیال کے  الہام منبع  ہمارے نوجوانوں  کے  ہمراہ ہم نے زیرو ویسٹ  ایڈونچر میں   نئے راستوں کا تعین کیا ہے ، کیونکہ ہمارا مستقبل  ان کے ہاتھوں میں ہے۔

میں اپنے ملک اور دنیا کے سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی  ہوں جنہوں نے ہمارے پروگرام میں حصہ لیا اور اپنی ماحولیاتی سرگرمیوں کے لیے ایوارڈ حاصل کیا۔ میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے اپنے تعاون سے ہماری زیرو ویسٹ جدوجہد کو کسی مضبوط  شجرِچنار  کی مانند بنا دیا ۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے