English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین میں روسی فضائی حملوں سے 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

 کیف:روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خیرسون میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر خیرسون کے رہائشی اور انتظامی عمارتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جو اب کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ 

اس موقع پر یوکرین کے صدر  نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقے میں کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں جبکہ گورنر کی جانب سے جانی نقصانات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا گیا کہ روسی حملوں میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو  بیٹھے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں خستہ حال عمارتوں کے ساتھ گاڑیوں کو لگی آگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ روس کا اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے