English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  غیر قانونی تجارت کر نیوالی کمپنیاں بلیک لسٹ

برسلز:اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارت کرنے والی 112کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ان کمپنیوں میں سے 94 کا تعلق اسرائیل اور 18 کمپنیاں دیگر ممالک کی ہیں۔یہ فہرست اقوام متحدہ پر شدید امریکی دبا ئوکے باوجود سامنے آئی ہے۔ 

امریکا اور اس کے بعض اتحادی اسے 2016 میں بستیوں سے نمٹنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کی بلیک لسٹ شائع کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد سے روکنا چاہتے تھے۔ یہ کمپنیاں فلسطینی زمینوں پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے اور آباد کاری اور نوآبادیات کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ 

امریکا کا خیال ہے کہ فلسطین میں غیر قانونی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کی فہرست اسرائیل کے خلاف تعصب کی عکاسی کرتی ہے۔وہ دو ہفتوں سے اقوام متحدہ پر بلیک لسٹ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کے لیے دبائو ڈال رہا تھا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کہ ان کی انتظامیہ نے براہ راست رابطہ کیا ہے اور انسانی حقوق کے لئے براہ راست ہائی کمشنر کے دفتر سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ یہ ڈیٹا بیس صرف اسرائیل مخالف تعصب کو تقویت دیتا ہے جو اکثر اقوام متحدہ کی ویب سائٹس میں دیکھا جاتا ہے۔عام طور پر ڈیٹا بیس ان کمپنیوں کے لئے ایک حقیقی خطرہ ہوتا ہے جو کاروبار کر رہی ہیں یا خطے میں کاروباری کارروائیوں پر غور کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے