ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: وفاقی عدالت نے سکھ فوجیوں کو داڑھی اور پگڑی کی اجازت دے دی

امریکہ کی وفاقی عدالت نے امریکی فوج میں فرائض ادا کرنے والے سکھ فوجیوں کو داڑھی اور پگڑی کی اجازت دے دی ہے۔

کولمبیا کورٹ آف اپیل  نے داڑھی اور پگڑی  کی اجازت نہ ملنے پر امریکہ نیول پیادہ یونٹ میں شامل 3 سکھ مدعیوں کی شکایت کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ سکھ فوجی اپنے دینی اعتقاد کے مطابق داڑھی رکھ سکیں اور پگڑی باندھ سکیں گے اور یہ چیزیں ان کے فرائض کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ 3 سکھ فوجیوں نے امریکہ نیوی میں شامل ہونے کے لئے امتحان پاس کر لیا تھا لیکن بنیادی تربیتی کیمپ میں داڑھی منڈوانےا ور پگڑی اتارنے کی شرط  کے خلاف عدالت کی طرف رجوع کیا تھا۔

دعوے میں فوجی حکام  کا موقف تھا کہ ٹیم ورک اور نفسیاتی تبدیلی کا حصہ بننے کے لئے نیول پیادوں کا سب کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں