ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے 14 ایرانی رہا کر دئیے گئے

ایران نے کہا ہے کہ صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب  کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 14 ایرانی مچھیروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNAکے مطابق ایران وزارت خارجہ کی کوششوں سے، 2015 سے الشباب کی طرف سے یرغمال رکھے ہوئے ایران کے صوبہ چا بہار  کے رہائشی، 14 ایرانیوں  کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت  موغادیشو میں رہا کئے گئے ایرانی مچھیروں کو آج رات طیارے کے ذریعے تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔

مذکورہ 14 مچھیروں کو 2015 میں صومالیہ کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں