ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر: تمشائیوں کا چبوترہ بیٹھ گیا، 27 تماشائی زخمی

مصر کے شہر’ 6 اکتوبر’ کے ایک اسپورٹس ہال میں باسکٹ بال میچ کے دوران تماشائیوں کے چبوترے کا فولادی جنگلہ ٹوٹنے کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مصر کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ‘الاتحاد’اور’ الاہل’ ٹیموں کے درمیان باسکٹ بال سُپر کپ میچ کے دوران تماشائیوں کے چبوترے کی فولادی باڑ ٹوٹ  گئی۔ حادثے کی وجہ سے میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مصر کے وزیرِ کھیل اشرف صبحی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان کھینچا تانی کے نتیجے میں پیش آیا  ہے۔ موضوع کے مکمل تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

مصر وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واقعے میں 27 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں