افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں بم حملے میں ایک پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
طالبان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی ٹھاکر نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بدخشاں کے مرکزی شہر فیض آباد میں ضلعی پولیس ڈائریکٹر کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔
حملے میں طالبان کے بدخشاں پولیس ڈائریکٹر مولوی حق ابو عمر اور دیگر 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تاہم عینی شاہدوں کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہے۔
