ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو فٹبال کے ساتھ گہری دلچسپی کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔
ضلع ارض روم میں نوجوانوں کے ساتھ ملاقات میں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ‘انتخاب کیا جائے تو آپ کسے چُنیں گے لیونارڈو کو یا میسی کو؟’
جواب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "رونالڈو کو ضائع کر دیا گیا ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ لیونارڈو پر سیاسی پابندی لگائی گئی ہے۔ اس جیسے فٹبالر کو میچ کے دوسرے ہالف میں 15 منٹ یا آدھے گھنٹے تک کھیلایا جانا اس کی نفسیاتی صحت اور توانائی دونوں کا قاتل ثابت ہوا ہے۔ رونالڈو فلسطینیوں کے دعوے کا حامی فٹبالر ہے”۔
37 سالہ فٹبال اسٹار کے مستقبل کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” مجھے ملنے والی معلومات کے مطابق رونالڈو سعودی عرب جا رہا ہے”۔