ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کاسیلاب زدہ علاقوں کی بحالی،تعمیرنو کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سمیت ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پیر کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں 90ارب روپے تقسیم کئے ہیں اور انہیں امدادی اشیاء فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے مگر اس کے باوجود وہ موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں معاملہ موثر انداز میں اٹھایا جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی بدانتظامی کے باعث حالیہ سیلاب اور بارشوں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جسے مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے روکا جاسکتا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں گزشتہ حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پربھی کام کو روک دیا۔محمد شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے ملک کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا مسلسل سخت محنت اور لوگوں کی حمایت سے موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگی۔ملک میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی سے مستقل بنیادوں پر نمٹنے کے راستے تلاش کرنے کیلئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں