English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط

القمر

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے  کہا ہے کہ  ان کے ملک اور جاپان کے درمیان باہمی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔

وزیر فالح نے ان خیالات کا اظہار  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سعودی عرب جاپان سرمایہ کاری فورم کے دوران صحافیوں سے گفتگو ک کرتے ہوئے کیا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ان کے ملک اور جاپان کے درمیان 15 معاہدوں پر دستخط ہوئے جو باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ان معاہدوں سے  جاپانی حکومت کے اسٹریٹجک رجحانات کے مطابق سعودی عرب کے 2030 کے وژن کی توقعات کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان دنیا  میں ایک دوست اور بڑے اہم   ملک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے  اس لیے جاپان کے ساتھ ہمارا تعاون 60 سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان دستخط کیے گئے معاہدوں میں "مصنوعی ذہانت، کھیل، مالیات، بینکنگ خدمات، پولی ایسٹر کی ری سائیکلنگ، زراعت، خوراک، صنعت، مینوفیکچرنگ، تجارت، توانائی، ڈیجیٹلائزیشن، سمارٹ سٹیز اور پرسنلائزیشن” کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی عرب اور جاپان کے درمیان صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط  کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے