ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدم اعتماد: پرویز الٰہی کو سرپرائز دیں گے، عطااللہ تارڑ کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد میں سرپرائز دیں گے۔

معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور تیاری ہے اور انشاءاللہ سرپرائز دیں گے۔ عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وہ اپنے نمبرز کے حوالے سے بھی مطمئن ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کو 11 جنوری تک پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی مہلت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں