English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت کے تحت بچوں کا قائد اعظم میوزیم کا مطالعاتی دورہ 

Al-Khidmat

کراچی:الخدمت کے ‘’آرفن کیئر پروگرام ‘‘کے تحت باہمت بچوں کوعظیم رہبر ورہنما ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش( وزیر منشن ) اور قائد اعظم میوزیم کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر الخدمت کے ذمہ داران بچوں کے ساتھ موجود تھے۔

بچوں نے میوزیم اور قائد اعظم کی جائے پیدائش کے مختلف حصے دیکھے، وہاں موجود قائد اعظم محمد علی جناح کی ذاتی استعمال کی اشیا کو انتہائی دلچسپی سے دیکھا اوران سے متعلق سوالات بھی کیے۔ بچوں نے میوزیم میں قائداعظم کے زیر استعمال کاریں ،وہاں موجود پکچر گیلری ،ان کے زیراستعمال رہنے والی نادر اشیادیکھیں اور ان سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر قائد کی جائے پیدائش کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر منیر خیال نے تفصیلی طور پر بچوں کو وزیر منشن آمد پر خوش آمد ید کہا اور انہیں قائد کی جائے پیدا ئش کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا اور قائد اعظم کے زیر استعمال اشیا سے متعلق مکمل معلومات فراہم کیں۔ بچوں نے انہماک سے تمام معلومات حاصل کیں اور آرفن کیئر پروگرام کی جانب سے دورہ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں پہلی بار میوزیم ،وزیر منشن آکر دلچسپ اور اہم ترین معلومات حاصل ہو ئی ہیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی وطن عزیز کیلئے عظیم جدوجہداور ان کی زندگی سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے