ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے مذاکرات کی یوکرین کی شرائط مسترد کردیں

ماسکو:روس نے دوسروں کی شرائط پر مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ اپنی شرائط پر قدم اٹھائے ہیں، روس اپنے اہداف کا پابند ہے اور ماسکو دوسروں کی عائد کردہ شرائط پر کبھی مذاکرات شروع  نہیں کرے گا۔

 روسی ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ہر جنگ کا خاتمہ میدان جنگ میں حاصل ہونے والے نتائج سے قطع نظر میز پر انجام پانے والے مذاکرات پر ہوتا ہے، جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں لیکن امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے پہلے روس کو بقول ان کے یوکرین کے خلاف جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ دیمتری کولیبا نے یہ بات روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے اس بیان کے جواب میں کہی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ روس  یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں