جاپان کے مختلف حصوں میں بھاری برف باری کی پیدا کردہ آفات و حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔
جاپان سرکاری ٹیلی ویژن NHK کے مطابق ماہِ دسمبر کے وسط سے اب تک ملک کے شمالی اور مغربی صوبوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے روزمرّہ معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔
محکمہ آفات ‘شوبوچو’ کے جاری کردہ بیان کے مطابق برفباری کی وجہ سے آفات و حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 17 اور زخمیوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔
جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی صوبوں کے متعدد علاقوں میں برف کی موٹائی موسمی معمول سے 3 گنا زیادہ ہو گئی ہے۔
قومی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے فضائی و ریلوے سفروں میں بھی تعطل کا سامنا ہو رہا ہے۔
