English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلپائن: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، اموات کی تعداد 13 ہو گئی

القمر

فلپائن میں موسلا دھار بارشوں  کے بعد سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

فلپائن قومی محکمہ آفات کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب میں 13 افراد ہلاک، 6 زخمی اور 23 لاپتہ ہو گئے  ہیں۔

ملک کے 18 اضلاع  پر مشتمل کم از کم 6 علاقوں میں  سیلابی ریلوں کی وجہ سے 45 ہزار 382 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں 44 ہزار سے زائد کنبے سیلاب  سے متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے