English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان نوبل امن ایوارڈ کے امیدوار

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو نوبل امن ایوارڈ کا امیدوار دِکھایا گیا ہے۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ  نے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمانی رپورٹروں کے ساتھ ملاقات کی۔

رپورٹروں کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ  کے خاتمے کے لئے صدر ایردوان کی کوششوں پر زور دیا اور  کہا ہے کہ "میں نے نوبل امن ایوارڈ کے لئے صدر رجب طیب ایردوان  کی امیدواری کی درخواست دی ہے۔ دیگر مختلف ممالک  کے اسمبلی اسپیکروں اور اسمبلی ممبران کی طرف سے بھی درخواستیں پیش کی جائیں گی۔

شن توپ نے کہا ہے کہ "صدر ایردوان وہ واحد لیڈر ہیں جو روس۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں کر رہے  اور دونوں فریقوں سے مخاطب ہو پا رہے ہیں۔ غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ صدر ایردوان کو نوبل امن ایوارڈ دیا جانا ضروری ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے