English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقی بیت المقدس: یہودی آبادکاروں نے کلیسا کی اراضی پر چڑھائی کر دی

القمر

القدس اورتھوڈوکس کلیسا نے، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں کلیسا کی زیرِ ملکیت اراضی پر اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں،  یہودی آبادکاروں کی چڑھائی کی مذمت کی ہے۔

کلیسا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک متعصب صیہونی گروپ نے بغیر کسی وجہ کے،  بیت المقدس کے علاقے ‘قدیم شہر’ کے جنوب میں حِلوان وادی میں واقع، کلیسا کی ملکیت اراضی  پر دھاوا بول دیا۔ مذکورہ اقدام اسرائیل پولیس اور اسرائیلی سرحدی محافظوں کی حفاظت میں کیا گیا ہے”۔

بیان میں کہا ہے کہ” کلیسا نے اپنی اراضی کو ایک فلسطینی کاشتکار کو کرائے پر دے  رکھا ہے۔ مذکورہ دھاوا القدس اورتھوڈوکس کلیسا  کی زمینوں پر ایک کھُلا حملہ ہے”۔

عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق متعصب یہودیوں کے گروپ  اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں کلیسا کی اراضی میں جا گھُسا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہاتھا پائی  ہوئی۔ واقعے میں اسرائیلی پولیس نے 5 فلسطینی نوجوان  کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے