English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: سیاسی جلوس کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 7 افراد ہلاک

القمر

بھارت کے صوبہ آندراپردیش میں ایک سیاسی پارٹی کے جلوس میں اژدہام مچنے پر 7 افراد نہر میں گِر کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

آندرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نارا چندرا بابو  کی زیر قیادت تیلگو دیشم پارٹی  نے صوبے کی تحصیل نیلور میں جلوس نکالا۔

جلوس میں اژدہام کے نتیجے میں 7 افراد قریبی نہر میں گِر کر ہلاک اور چند زخمی  ہو گئے ہیں۔

کثیر تعداد میں صحت کی ٹیموں کو جائے وقوعہ   کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

تیلگو دیشم پارٹی نے کہا ہے کہ  ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کو  ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے