ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: روس کے 7 ڈرون تباہ کر دئیے گئے ہیں

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے بلدیہ میئر ویٹالی کلچکو نے کہا ہے کہ روسی فوج کے کیف کی طرف بھیجے گئے 7 ڈرون طیاروں کو فضائی دفاعی سسٹم کی طرف سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

کلچکو نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیا ن میں کہا ہے کہ "روسی فورسز نے دوبارہ دارالحکومت کیف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ حملے میں روس کے 7 ڈرون طیاروں کو یوکرین کی فضائی دفاعی فورسز کی طرف سے فضاء میں تباہ کر دیا گیا  ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ   "ہولوسیئف شہر میں گرائے گئے ایک ڈرون کے ٹکڑے ایک مکان پر گرے ہیں۔  جس کے نتیجے میں مکان کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں