ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی سیاح سال نو کی چھٹیاں ترکیہ میں منائیں گے

ترکیہ سال نو کے موقع پر  روسی سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ ترجیح دیا گیا ملک ہے۔

روسی نیوز ایجنسی ریا  نووسطی  نے  ایک ٹکٹنگ ویب سائٹ کے حوالے سے اپنی خبر میں   روس میں  سال نو کے موقع پر  شہریوں  کی جانب سے  سیرو سیاحت کے  لیے سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدے جانے والے ممالک کے بارے میں آگاہی کرائی ہے۔

خبر کے مطابق  روسی شہریوں کی ایک بڑی اکثریت نے  سال نو کی تعطیلات کو ترکیہ میں منانے کو ترجیح دی ہے  اور ٹکٹوں کی فروخت میں  ترکیہ کا حصہ 28 فیصد سے زائد ہے، اس کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان  کا نمبر آتا  ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے اعلان کردہ سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے 11 ماہ میں 42 ملین 1 لاکھ 64 ہزار  954 غیر ملکی سیاح ترکیہ آئے ہیں تو  ریشین  فیڈریشن  سے آنے والے سیاحوں کی تعداد  49  لاکھ 46 ہزار تھی جو کہ  جرمنی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں