English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ: "اسٹریپ اے" بیکٹیریا کی وجہ سے 30 بچے ہلاک ہو گئے

القمر

انگلینڈ میں 19 ستمبر سے اب تک "اسٹریپ اے” نامی بیکٹیریا  کی پیدا کردہ انفیکشن کی وجہ سے کم از کم 30 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی UKHSA کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹریپ اے بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے کُل 122 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیماری کی وجہ سے 19 ستمبر سے اب تک، 18 سال سے کم عمر ، کم از کم 30  بچے ہلاک  ہو گئے ہیں۔

2017 سے 2018 کے دور میں بھی 355 افراد اسٹریپ اے بیکٹیریا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 27 کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

انگلینڈ ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے 6 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں کنبوں کو انفیکشن کے مقابل زیادہ محتاط ہونے کی تنبیہ کی تھی۔

واضح رہے کہ اسٹریپ اے بیکٹیریا انسان کے حلق اور جلد میں جمع ہو کر  نزلے زکام  اور گلے میں سوجن کا سبب بنتا ہے۔ جسم کے بعض حصوں میں سُرخی اور جلد  میں انفیکشن  پیدا کرتا  ہے۔ بعض کیسوں میں پیچیدہ مسائل اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اسٹریپ اے بیکٹیریاچھینکنے، کھانسنے اور قریبی لمس  کی وجہ سے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے