English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: PKK/YPG کے 8 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا  گیا

القمر

شام کے شمال میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون  آپریشن کے علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 8 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا  گیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” جہاں بھی دہشت گرد موجود ہیں وہی جگہ ہمارا ہدف ہے۔ شام کے شمال میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں نشاندہی کے بعد PKK/YPG کے 8 دہشت گردوں کو  غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہماری جدوجہد موئثر شکل میں جاری رہے گی”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے