English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل: نیتان یاہو کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

القمر

اسرائیل میں بنیامین نیتان یاہو کی وزارت اعظمیٰ میں کولیشن حکومت نے اسمبلی  سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

اسرائیل اسمبلی میں ، لیکوڈ پارٹی کے چئیرمین نیتان یاہو کی زیرِ قیادت اسرائیل کی 37 ویں حکومت کے لئے اعتماد کے ووٹ کی نشست منعقد ہوئی۔

نشست میں 120 سیٹوں کی اسمبلی میں کولیشن حکومت نے 63 مثبت اور 54 منفی ووٹ حاصل کئے ہیں۔

اس طرح  نیتان یاہو  چھٹی دفعہ ملک کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

رائے شماری کی نشست میں لیکوڈ پارٹی کے اسمبلی ممبر ‘امیر اوحانا ‘ اسمبلی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ اوحانا ملک کے پہلے ہم جنس پرست اسمبلی اسپیکر ہیں۔

مکمل طور پر دائیں بازو کی پارٹیوں پر مشتمل نیتان یاہو کابینہ 30وزراء پر مشتمل ہے جن میں سے 5 خواتین ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں قبل از وقت انتخابات اور کولیشن بحران کے شکار اسرائیل میں یکم نومبر کو قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ہوا۔

انتخابات میں سابق وزیر اعظم  اور حزب اختلاف کے لیڈر بنیامین نیتان یاہو  کی زیر قیادت دائیں بلاک نے 120 نشستوں کی اسمبلی میں 64 نشستیں حاصل کر کے بڑے فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

نیتان یاہو اسرائیل میں تاحال طویل ترین عرصے تک وزارت اعظمیٰ پر فائز رہنے والی سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کی زیر قیادت نئی کولیشن حکومت کو اسرائیل کی سیاسی تاریخ میں "متعصب ترین حکومت” قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے