English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: صدر پوتن کی طرف سے صدر ایردوان کو نئے سال کی مبارکباد

القمر

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوتن نے صدر ایردوان کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک مشکل سال تھا لیکن اس کے باوجود روس اور ترکیہ کے باہمی تعلقات  نے ڈنامک شکل میں فروغ پایا ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ آق قویو پاور پلانٹ اور ترکیہ میں متوقع قدرتی گیس  مرکز سمیت انرجی کے شعبے میں بڑے پیمانے کے منصوبے جاری ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ، یوریشیا  کے علاقے میں استحکام اور سلامتی  کی خاطر، علاقائی ممالک  باہم متحد ہو کر روس۔ترکیہ تعاون کے دائرے کو مزید وسعت دیں گے۔

کریملن کے مطابق صدر پوتن نے ،آزاد حکومتوں کی سوسائٹی کے رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ چین کے صدر شی جن پنگ، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، سابق جرمن چانسلر گیرہارڈ شروڈر اور سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی جیسی شخصیات کو بھی نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے