ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل میں زیر حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر جعلی قرار

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ویمن جیل میں 129افغان غیر قانونی تارکین وطن خواتین قید ہیں جنہیں 2ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے افغان خواتین اور بچوں کی جیل میں زیر حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو جعلی قرار دیا اور کہا یہ تصویریں سندھ کی کسی بھی جیل کی نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں 129افغان خواتین ویمن جیل میں قید ہیں، افغان خواتین کے ساتھ ان کے 178بچے بھی جیل میں ہیں جو قیدی نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے اسی حوالے سے یہ بھی کہا کہ قانون کے تحت قیدی خواتین ماں کے 7سال سے کم عمر بچوں کو ان کے ساتھ رکھنا مجبوری ہے، ان خواتین کو دو ماہ قید کی سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں